ملتان : پاکستان کے سابق معزول وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی نے کہا ہے کہ ان کے والد کسی صورت گرفتار نہیں دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
علی موسیٰ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو نیب کے سامنے کھڑا کرکے پارلیمنٹ کی تذلیل نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کو اوگرا کرپشن اسکینڈل میں نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
یوسف گیلانی کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ
گزشتہ روز نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین خالد سرگانہ نے یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی منظوری دے دی ہے ،آئندہ دو روز میں ان کے وارنٹ گرفتاری کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا
