Indian Handu Militant Attack Pakistani Painter and Smash All Picture. Indian Hindu Organization Recently Many Attack On Pakistani Consulate and Bus Service

بھارتی شہر احمدآباد میں ہندو تنظیم کے ارکان نے پاکستان سے تعصب کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے آرٹ گیلری پر دھاوا بول کر پاکستانی مصوروں کے قیمتی فن پاروں کو  پھاڑ ڈالا۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے علم بردار ملک کے شہر احمد آباد کی معروف آرٹ گیلری “احمد آباد نی گوفا” میں پاکستانی اور بھارتی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش  میں انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے 10 سے زائد دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا اور نمائش کے لئے پیش کی گئی پاکستانی مصوروں کی 30 پینٹگز کو دیواروں سے اکھاڑ کر انہیں پھاڑ دیا۔
 بھارتی انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی مصوروں کی تصاویر کے لیے کسی بھی آرٹ گیلری میں کوئی جگہ نہیں ہے،  وہ اپنے فن کا مظاہرہ اپنے ہی  ملک میں ہی کریں۔ پھاڑ دی جانے والی  پینٹگزمیں معروف پاکستانی آرٹسٹ منصور راہی، عرفان گل دھری، عقیل سولنگی  اور ثنا ارجمند کی پینٹگز بھی شامل تھیں 
 
Public Demand © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top